دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، روڈ وائلیشن سمیت اسلحہ ومنشیات کے مختلف مقدمات درج کروائے گئے اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے مختلف افراد کو بروقت مدد بھی فراہم کی، ہمارے اعلیٰ افسران واہلکاران ہمہ وقت عوام الناس کی خدمت کے لئے تیار ہیں، انچارج پوسٹ کا عزم۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ہائی پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ ایس پی ریجن گلفام ناصر وڑائچ اور ڈی ایس پی ضلع جہلم آصف محمود کی خصوصی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں کے عملے نے ماہ نومبر میں غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے، جعلی وبوگس نمبر پلیٹوں کے استعمال کرنے اور غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والوں سمیت ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے۔ علاوہ ازیں جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے متعدد افراد کو مختلف امور میں مدد بھی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر انچارج چک مہیوں پوسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہمارے سینئر افسران و اہلکاران ہمہ وقت عوام الناس کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت وکوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button