سوہاوہ

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی بڑی کارروائی، اسلام آباد سے چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کر لی

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی انچارج چوکی سب انسپکٹر وسیم کیانی اور سب انسپکٹر بلال کے ہمراہ بڑی کارروائی، اسلام آباد سے چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی مسہ کسوال سب انسپکٹر وسیم کیانی نے جرائم پیشہ افراد کے لیے اپنی حدود کراس کرنا نا ممکن بنا دیا، منشیات ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر حکمت عملی اور افسران بالا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے متعدد کارروائیوں نے ملزمان کو گرفتار کروا کر بند حوالات تھانہ سوہاوہ کروایا۔

پیر کی صبح اسلام آباد سے چھینی گئی گاڑی کی وائرلیس پر انچارج چوکی وسیم کیانی نے سب انسپکٹر بلال کے ہمراہ ناکہ بندی کی جس پر اسلام آباد سے چھینی گئی گاڑی کو روک کر ملزم کو موقعہ پر گرفتار کیا اور گاڑی برآمد کر کے مالکان کو اطلاع دی جس پر گاڑی کے مالک نے اسلام آباد سے سوہاوہ پہنچ کر قانونی کارروائی مکمل کروائی۔

چوکی انچارج سب انسپکٹر وسیم کیانی نے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سوہاوہ میں زیر دفعہ 411 کا مقدمہ درج کروایا اور ملزم کو بند حوالات تھانہ سوہاوہ کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button