پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان کا ایک اور فرزند پاک فوج کا جوان وطن عزیز پر قربان

پنڈدادنخان: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین تحصیل پنڈدادنخان کا ایک اور فرزند وطن عزیز پر قربان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ نواحی گاؤں ملیار کا رہائشی پاک فوج کا جوان محمد علی شہزاد سیاچن کے مقام پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

محمد علی شہزاد کو آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، محمد علی شہزاد ایک ماہ کے دوران تحصیل پنڈدادنخان سے وطن عزیز پر قربان ہونے والے تیسرے شہید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button