ڈومیلی

ڈومیلی کے علاقہ تھپلہ میں پختہ راستہ نہ ہونے سے اہل مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا

ڈومیلی کے علاقہ تھپلہ میں پختہ راستہ نہ ہونے سے بارشوں کے دنوں میں اہل مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا، اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت راستے کو بارش کے بعد ٹھیک کرنے پر مجبور، حکومتی نمائندوں نے کئی باروعدے کئے لیکن وفا نہ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کی یونین کونسل اڈرانہ کے گاؤں تھپلہ کے مکین اس ترقی یافتہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، گاؤں کو جانے والا مین راستہ پختہ نہ ہونے سے بارش کے دنوں میں مکینوں کو سخت اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

دفتر جانے والے افراد اور سکول کے بچوں کو کیچڑ سے گزر کرجانا پڑھتاہے، کئی بار بچے اور بزرگ گر کرزخمی بھی ہوئے، ہر بارش کے بعد اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت راستے کو ٹھیک کرتے ہیں۔

اہل تھپلہ کے مکینوں نے مقامی اخبار نویسوں کو بتایاکہ حکومتی نمائندے ووٹ لینے کیلئے جب آتے ہیں تو بڑے بڑے خواب دیکھاکرجاتے ہیں اوروعوے کرتے ہیں لیکن جب جیت جاتے پھر کوئی نمائندہ عوام کے پاس نہیں آتا اور نہ وہ کئے ہوئے وعدے وفاکرتے ہیں۔ ہمارے گاؤں میں ایک ٹرانسفارمرہے لیکن وہ اس گاؤں کیلئے ناکافی ہے جو آئے روز خراب ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی،ایم پی اے راجہ یاورکمال اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں دو ٹرانسفارمرلگاکربجلی کے مسئلے کو حل کیاجائے اور مین راستے کو پختہ کیاجائے تاکہ آمدورفت درپیش مشکلات دور سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button