ڈومیلیاہم خبریں

بڑاگواہ کے علاقہ ڈھوک پمڑالہ میں دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر، 4 افراد شدید زخمی

ڈومیلی: بڑاگواہ کے علاقہ ڈھوک پمڑالہ میں دو موٹرسائیکلوں کی ٹکر، چارافراد زخمی، زخمیوں کو ریسکیو1122نے سول ہسپتال منتقل کردیا، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی علاقہ بڑاگواہ کے گاؤں پمڑالہ میں تیز رفتاری کے باعث دوموٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے چار نوجوان زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
زخمیوں میں دو سوندا خان اور آصف لبانہ ہیل کے گاؤں کھنیری کے رہائشی ہیں جبکہ ایک تلیکہ سے عبدالرحمٰن مانی اور ایک ملتان سے تلیکہ بڑاگواہ آیاہوا نوجوان کی فاروق کیانی سے شناخت ہوئی ہے جبکہ دو کو راولپنڈی ریفر کردیا گیاہے۔
یاد رہے کہ جب سے یہ نئی سڑک تعمیر ہوئی تب سے حادثات میں بہت اضافہ ہوا، اس میں کم عمر بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button