پنڈدادنخاناہم خبریں

وطن عزیز پر قربان ہونے والا پنڈدادنخان کا نوجوان پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پنڈدادنخان: وطن عزیز پر قربان ہونے والے پنڈدادنخان کے سپوت پاک فوج کے جوان محمد علی شہزاد کو آبائی گاؤں ملیار میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید محمد علی شہزاد کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ شہید محمد علی شہزاد گزشتہ روز سیاچین کے محاذ پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ایک ماہ کے دوران وطن عزیز پر قربان ہونے والے پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے نوجوان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button