پنڈدادنخان

ڈینگی وائرس بچاؤ آگاہی مہم کو کامیاب بنانا ہر پاکستانی شہری کا فرض اولین ہے۔ ملک نور الزمان

پنڈدادنخان: ڈینگی وائرس بچاؤ آگاہی مہم کو کامیاب بنانا ہر پاکستانی شہری کا فرض اولین ہے، ڈینگی بخار خطرناک ضرور مگر لاعلاج نہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور الزمان نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈدادنخان میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر الحاج حافظ حبیب اللہ کی زیر صدارت منعقدہ ڈینگی بچاؤ سیمینار اور آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ اور ڈینگی مچھروں کا خاتمہ ان کی افزائش نسل کو روکنا انتہائی ضروری ہے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس سے پہلے کہ دیر نہ ہوجائے، ڈینگی بخار کی علامات کی صورت میں فوری طورپر قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

سیمینار رئیس مدرسہ عبدالجلیل کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک کی نمائندگی ہیلتھ آفیسر ملک خرم قیوم نے کی۔

انہوں نے شرکاء سیمینار کو ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کو روکنے اور بیماری سے بچاؤ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button