جہلماہم خبریں

صفائی نصف ایمان ہے اور ڈینگی کا خاتمہ صفائی سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کامران خان

جہلم: حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ڈینگی ڈے کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکموں کے سربراہان، شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ڈینگی کا خاتمہ صفائی سے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی سے بہت سی دیگر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، احتیاطی تدابیر اپنائیں، شام کے وقت گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے اپنے گھروں،دفاتروں اور دیگر تمام جگہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنا ہونگے تاکہ اس سے بچاؤ ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔ قبرستانوں گھروں کی چھتوں، ٹائر شاپس پر بارش کا پانی اکٹھا نہ ہونے دیں، صاف پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے برتنوں اور ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھی۔

سیمینار کے اختتام پر ضلع کونسل ہال سے کچہری چوک تک آگاہی واک بھی کی گئی اور شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ شرکاء نے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button