دینہاہم خبریں

فراز حسین چوہدری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پی ٹی آئی کے تمام گروپس اکھٹے ہو گئے

دینہ: ضلعی جنرل سیکرٹری فرازحسین چوہدری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ڈومیلی موڑ پر پی ٹی آئی کے تمام گروپس اکھٹے ہو گئے۔ کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، عمران خان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے جلسہ کے لئے جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا قافلہ جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین کر رہے تھے جبکہ قائدین میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ڈومیلی موڑ پہنچے۔

وہاں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر نے کارکنوں کے ہمراہ جہلم سے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیااور ایک بڑی ریلی کی شکل میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہو گئے۔

قافلے میں شامل کارکنوں نے امپورٹڈ حکومت نا منظور، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، عمران خان، سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونجتی رہی۔

اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین اپنی گاڑی سے اتر کر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال ، سابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اخترسے بغل گیر ہوئے اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button