سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے قریب آئل فیلڈ کے سامنے منی کوسٹر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی، 4 افراد زخمی

سوہاوہ: جی ٹی روڈ مسہ کسوال آئل فیلڈ کے سامنے منی کوسٹر ٹائر پھٹنے کیوجہ سے الٹ گئی،حادثہ میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں تین خواتین روبینہ عمر 16سال حلیمہ بی بی عمر 60 سال اور اکرم بی بی عمر 50 سال اور 62سالہ محمد اقبال شامل ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ منی کوسٹر مسافروں کو لے کر راولپنڈی سے ڈومیلی آرہی تھی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک مسافر محمد اقبال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button