پڑی درویزہ

پرویز الٰہی کی کامیابی اصل میں راجہ یاور کمال جیسے عوامی ایم پی ایز کی کامیابی ہے۔ راجہ منور حسین

پڑی درویزہ: پاکستان تحریک انصاف یونین کوہالی تحصیل سوہاوہ کے معروف کارکن اور نامزد شدہ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل راجہ منور حسین نے ایک بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر اور مذکورہ کامیابی پر ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 راجہ یاور کمال کومشترکہ طور پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے سنائے جانے والے ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں مزید اضافہ تو ممکن ہے لیکن کمی کی توقع ناممکن ہے، اس لئے پی ٹی آئی کے کارکنان یا قائدین کو کسی پریشانی ہر گز ضرورت نہیں ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کی کامیابی اصل میں راجہ یاور کمال جیسے عوامی ایم پی ایز کی کامیابی ہے۔

انہوں نے عوام کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اپنے اخباری بیان کے ذریعے تجویز دی کہ راجہ یاور کمال ایم پی اے حلقہ پی پی 25 جہلم کو پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button