جہلم

آئیسکو حکام کی نااہلی، گلیوں بازاروں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں شہریوں کیلئے موت کا پیغام بن گئیں

جہلم: آئیسکو حکام کی نااہلی، گلیوں بازاروں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں، شہریوں کے لئے موت کا پیغام بن گئیں، شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عرصہ دراز سے محلہ اسلام پورہ، جادہ، بلال ٹاؤن، کریم پورہ، مجاہد آباد، ڈھوک فردوس، پروفیسر کالونی، آفیسر کالونی چشتیاں محلہ، مشین محلہ 1,2,3، ڈھوک جمعہ ، باغ محلہ، شمالی محلہ ، ٹویہ محلہ ، کالا گجراں، مخدوم آباد، محمود آباد سمیت شہر کے بازاروں، گلی کوچوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں کی درستگی اور جلی ہوئی تاروں کی تبدیلی کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

گلیوں کی دیواروں، لوہے کے پولز، پی ٹی سی ایل کے کھمبوں، مکانوں کی چھتوں، کھڑکیوں سے بندھی اور لٹکتی بجلی کی بے ترتیب تاریں مقامی واپڈا افسران کی انتظامی گرفت میں کمزوری کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ متعدد بار اس اہم مسئلے بارے آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی گئی جس کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button