پنڈدادنخان

پورے پنجاب کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا

پنڈدادنخان میں بھی یوم شہدائے پولیس پروقار انداز ساتھ منایا گیا، انتہائی پروقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا اور شہدا کی یادگاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کے ساتھ سلامی پیش کی۔

نوازش شہید چوک میں نوازش شہید کی یادگارپر ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک اور ایس ایچ او راجہ آصف کی معیت میں پولیس کے جوانوں کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھانے گئے، پر وقار تقریب میں پولیس کے جوانوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔

بعد ازیں ڈی ایس پی، ایس ایچ او پنڈدادنخان کی سربراہی میں پولیس کے جوانوں نے نواز شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کرتے ہوئے دعا کی گئی۔

یاد رہے کہ نوازش شہید نے 1993 ء میں ضلع چکوال کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا تھا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے پنڈدادنخان کے مین بازار میں نواز شہید کے نام پر ایک یادگار قائم کی گئی تھی جہاں پر آج کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک نے کہا ہم اپنے شہداء کو بھولے ہیں اور نہ ہی کبھی بھولیں گے، آج کے دن پولیس کے شہدا کو یاد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے جنہوں ہماری جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان کی قربانی دی ہمیشہ ان کی قوم کے لئے خدمات کو یاد رکھنے کیساتھ ساتھ ان کے وارثان کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان راجہ آصف نے کہا کہ پولیس فورس کے جوان ہمارے لئے قابل فخر ہیں جبکہ شہادت حاصل کرنے والے پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں عوام کی حفاظت کی خاطر اپنی سب سے قیمتی متاح جان کو نچھاور کر کے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button