جہلم

ضلع جہلم میں رواں سال کی تیسری پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے شروع ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع جہلم میں رواں سال کی تیسری پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے شروع ہو رہا ہے جو 28 اگست تک جاری رہے گی، اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کامران خان کی زیرصدرات منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات، پاپولیشن،انفارمیشن، ایجوکیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ میاں مظہر حیات نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پولیو ٹیموں کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے۔ ضلع جہلم کی 56 یونین کونسلز میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، رواں مہم میں موبائل ٹیمز کو 808 سے بڑھا کر 1094 کر دیا گیا ہے، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button