جہلم

بجلی بلوں میں ناجائز اور ظالمانہ ٹیکس، سابق تحصیل ناظم جہلم کی درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی

جہلم: بجلی بلوں میں ناجائز اور ظالمانہ ٹیکس کے خلاف سابق تحصیل ناظم کی درخواست کی سماعت جمعہ کو ہائی کورٹ میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی میں ناجائز اور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف سابق تحصیل ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما چوہدری غلام احمد زمرد کی درخواست پر جمعہ کو ہائی کورٹ میں جسٹس رضا قریشی کی عدالت میں سماعت ہو گی۔

اس حوالے سے چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عوام دشمنی کی ہر حد پار کر رہی ہے دس یونٹ استعمال کرنے والے پر بھی تین سے چھ ہزارٹیکس لاگو کرنا کون سا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button