جہلم

مرکزی سنی علما کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس

جہلم: مرکزی سنی علما کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس، صدارت علامہ فاروق بندیالوی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی سنی کونسل جہلم کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور محافل کے انعقاد کا پروگرام وضع کرنے کیلئے ایک مشاورتی اجلاس مرکزی دارالعلوم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ممتا زعالم دین علامہ فاروق بندیالوی نے کی۔

اجلاس میں ضلع بھر سے 24 سنی تنظیموں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں عید میلاد 2022ء کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی اور مختلف علما کرام نے اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ۔

اجلاس میں اس حوالے سے آئندہ ماہ مزید مشاروت کرنے اور پروگراموں کو رجسٹر کروانے کی 12 ربیع الاول سے پہلے 7 ستمبر تاریخ مقرر کی گئی جبکہ 12ربیع الاول کے بعد ہونے والے پروگراموں کیلئے 9ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ مل کرمکمل پرامن ماحول میں محافل کا انعقاد کیا جائے گا اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button