جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر منایا گیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی قیادت میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی فوجیوں کے جانب سے کیے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کہ وائے کراس میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل سمیت ضلع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں، این جی اوز، میڈیا، اقلیتوں، سول سوسائٹی کے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر تین سال سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور لاک ڈاؤن کے خلاف نعرے بازی کی گئی شرکا نے پلے کارڈز، کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مزید شرکا نے کہا کہ کشمیری عوام کیساتھ ساتھ دنیا کو پیغام دینا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم یکجتی کا حق ادا کرتے رہیں گے، پوری پاکستانی قوم اس موقع پر اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر پر جابرانہ تسلط کر کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کیلیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے، کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہمیشہ رہے گا ایک دن بھارت کے ظلم اور بربریت کا خاتمہ ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button