جہلم

جہلم کے گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گئیں

جہلم: اندرون شہرکے گلی محلوں میں لٹکتی بجلی کی بوسیدہ اور ننگی تاریں شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن گئیں ،انتہائی نچلی سطح پر لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔

شہر کے اکثر علاقوں میں جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی تار یں آئیسکو حکام کو منہ چڑانے لگیں، گھروں کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاریں اور ایک کھمبے پر نصب کئی میٹر اور وہاں سے نکلنے والی تاروں کے گچھے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بننے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت بے ہنگم تاریں کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، متعدد بار متعلقہ افسران کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں لیکن آئیسکو سرکل جہلم کے متعلقہ افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہر کی عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button