جہلم

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان اُمڈ آیا

جہلم: ووٹ کو عزت دوکے نام پر برسرِاقتدار آنے والی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات ،بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، ڈالر کی اونچی پرواز کے بعد اب یوٹیلیٹی کارخ کرلیا ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان اُمڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق چائے کی پتی 950 گرام کی قیمت 198 روپے کا مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک لیٹر برانڈڈ دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ، 260 گرام شہد کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ، مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمت میں 30 روپے تک کااضافہ،مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا فوری اطلاق ہوگا۔

برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، شہد، شیمپو اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غریب سفید پوش طبقہ متاثر ہو گا، کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر سرکاری محکموں کے ملازمین اور غریب سفید پوش شہری اشیاء خوردونوش خریدتے نظرآتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے شہریوں سے اشیاء خوردونوش خریدنے کی قوت خرید بھی چھین لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button