جہلم

جہلم میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشی پانی کی نکاسی بند، شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی

جہلم: نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشی پانی کی نکاسی بند، شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے لگی، ڈی سی جہلم سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں پورا سال انتظامیہ سستی اور لاپرواہی کا شکار رہتی ہے، بلدیہ جہلم کے پاس سینٹری ورکرز کی تعداد انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے نالے صاف کرنا ممکن نہیں رہا۔

ضلع انتظامیہ اس حوالے سے کوئی پلان مرتب نہیں کر سکی، موسم برسات میں شہر بھر میں مختلف محلوں کے اندر جگہ جگہ بارشی پانی کے تالاب بن چکے ہیں جہاں کچرا پھینکنے کی وجہ سے گندگی اور بدبو کا ماحول بیماریاں پیدا کر رہا ہے، کئی شہری جلد کی بیماریوں کے علاوہ موسمی بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ڈینگی کے پھیلاو کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے۔

شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر اور ملحقہ علاقو ں میں پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کر کے صفائی کا انتظام کیا جائے اور نالوں کی صفائی نجی کاروباری ٹیموں کے ذریعہ ماضی میں کروائی جاتی رہی ہے اسی طریقہ سے نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی فوری کروائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button