جہلم

دین اسلام امن، سلامتی اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ دین اسلام امن ، سلامتی اور رواداری کا پیغام دیتا ہے، انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کربلا اپنے وجود میں مکمل درسگاہ ہے جس نے کربلا سے درس لیا اس کی دنیا اور آخرت سنور ے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری میں قائم مرکزی سیکرٹریٹ میں آئے ہوئے مختلف علاقوں کے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری تصور حسین، چوہدری رضوان منور، سابق ناظم چوہدری فوق شیرباز، چوہدری خاور وجاہت وسیم، چوہدری فیضان گجر، علی جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد ﷺ کے نواسے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ اسلام نے اپنے نانے کے دین ِاسلام کی بقاء کیلئے میدان کربلا میں جو قربانیاں پیش کیں اور ابدی پیغام دیا اس کو عام کرنے میں امام حسین ؑکی بہن حضرت بی بی زینبؓ کا کردار نا قابل فراموش ہے، انہوں نے بھائی کی قربانی کے مقاصد اور پیغام کو جرات اور بہادری سے دنیا میں پھیلا یا جس کی انسانیت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لباس کے ساتھ ساتھ کردار میں حسینیؑ افکار کی خوشبو نہیں آئے گی تو کر بلا کی افادیت اور اہمیت سے استفادہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button