جہلم

ضلع جہلم میں 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

جہلم: وفاقی اور صوبائی حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ،جہلم سمیت صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم یعنی 8 اور 9 اگست بروز پیر اور منگل کو سرکاری چھٹیاں ہوں گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری چھٹی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اسلام آباد کے وفاقی محکموں کے ملازمین کی 4 جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کو 3چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو وفاقی ملازمین کو چھٹی ہوتی ہے، سوموار 9 اور منگل کو 10 محرم الحرام ہوگا۔

محکمہ ریلوے نے 10 محرم الحرام کو بکنگ آفس بند کرنے کیلئے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button