سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے قریب مسافر بس بارش سے پھسلن کے باعث الٹ گئی، 4 مسافر زخمی

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر بارش کی پھسلن کے باعث مسافروں سے بھری بس جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی، 4 مسافر شدید زخمی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پٹرولنگ پو لیس، موٹروے پو لیس اور دیگر امداددی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر شکر گڑھ سے راولپنڈی جانے والی مسافروں سے بھری بس بارش کی پھسلن کے باعث جی ٹی روڈ پر اُلٹ گئی، حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، حادثہ میں4افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ میں زخمی ہو نے والوں میں احمد ولد محمد مشتاق عمر 50 سال سکنہ شکر گڑھ ، فرحت ولد مشتاق عمر 45سال سکنہ سیالکوٹ، محمد یو سف ولد سردار خان عمر 53 سال سکنہ جہلم اور محمد حبیب ولد محمد آلان عمر 55سال سکنہ جہلم شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button