جہلماہم خبریں

جہلم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب، معمولات زندگی برباد ہوکر رہ گئے

جہلم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب، معمولات زندگی برباد ہوکر رہ گئے، شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ، اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب شہری علاقوں میں 4 سے 5 اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری، صارفین دہائیاں دینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح کے علاقوں میں10 سے 12گھنٹوں تک اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوکر رہ گیا ہے، نہ دن کو چین ہے نہ ہی رات سکون، صارفین بجلی کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ بھاری بلز بھجوانے کے باوجود بجلی کا میسر نہ ہونا صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کے آنے جانے کا کوئی شیڈول نہیں، دیہات میں بھی لوڈشیڈنگ نے مکینوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، بعض علاقوں میں تو بجلی 12/12 گھنٹے تک غائب رہنے کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ۔

خواتین کا کہنا ہے کہ بجلی کے تعطل کے سبب گھریلو کام کاج بروقت نمٹانا ممکن نہیں رہا، حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، وفاقی وزیر پانی و بجلی عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں اور صارفین پر عائد کئے گئے ٹیکسز کو فی الفور ختم کریں تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے صارفین بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button