جہلماہم خبریں

جہلم میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ڈی پی او جہلم کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر قیادت جہلم میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ مارچ کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے آغاز ہوا جو شاندار چوک، چھاؤنی چوک، جی ٹی روڈ، قلعہ روہتاس، سٹی دینہ چوک، نکودر چوک، جادہ چوک سے کچہری چوک پہنچا اور پولیس لائنز میں اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں سووفٹ ریسپانس فورس، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، افواج پاکستان، رینجرز فورس، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے خصوصی دستوں نے شرکت کی۔ضلعی پولیس محرام الحرام میں سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم محمد عامر خان نیازی نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور انکے مذموم عزائم کا قلع قمع کرنا ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و عامہ کو برقرار رکھنا لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھنا اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button