جہلماہم خبریں

جہلم میں10 محرم کو موبائل سروس معطل اور 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

جہلم: پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم میں 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل کرنے اور 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی جس کے تحت ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ضلع جہلم میں 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button