جہلم

واقعہ کر بلانے حق و باطل اور ظالم و مظلوم کے درمیان حدِ فاصل کھینچ دی۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: واقعہ کربلا حضرت امام حسین ؓاور ان کے اہل بیت کی حق گوئی، بہادری، اصول پرستی اور سرفروشی کی وہ داستان ہے جو اپنے خون سے لکھی گئی۔ یہ داستان کسی بھی دنیاوی غرض وطمع سے بالکل پاک ہے۔ اس لیے اس کی تابناکی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کر بلانے حق و باطل اور ظالم و مظلوم کے درمیان وہ حدِ فاصل کھینچ دی جسے رہتی دنیا تک مٹایا نہیں جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button