جہلم

تاجروں سے سپر ٹیکس واپس لینے کے اعلانات کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

جہلم: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کی قیادت کو بھی ماموں بنا دیا، ٹیکس واپس لینے کے اعلانات کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ کیا۔

بجلی کے بلوں میں سپر ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس کے خلاف تاجر برادری نے بھرپور احتجاج کیا جس پر گزشتہ روز تاجر برادری نے وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور خرم دستگیر سے ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری ہوا کہ بجلی کے بلوں میں سپر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

جب تاجروں کی بڑی تعداد واپڈا کے دفاتر بل ٹھیک کرانے پہنچی تو انہیں متعلقہ افسران سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابھی تک ٹیکس واپسی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جبکہ شہر کے علاقوں میں بجلی بل جمع کرانے کی ہفتہ کے روز آخری تاریخ تھی۔

تاجر برادری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے وہ فوری طور پر بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ٹیکسز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا جبکہ جن تاجروں نے پہلے سے ٹیکس والے بل جمع کروائے ہیں انہیں اگلے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button