جہلم

ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں نئی بھرتیوں کا اعلان

جہلم: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 15 سو سے زائد سربراہان کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں سربراہان کی خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے خالی آسامیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ مراسلے میں تمام سکولوں میں ڈپٹی ڈی ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز کی تعداد طلب کر لی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن کے مطابق پرفارمے میں میل اور فی میل ہیڈز کی خالی سیٹیوں کی تعداد بتائی جائے گی، دس اگست تک خالی سیٹوں کی تعداد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بتائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button