جہلم

ضلع جہلم میں محرم الحرام کے لیے ریسکیو 1122 کی 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں

جہلم: ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر 9 اور 10 محرم الحرام کے حوالے سے ریسکیو 1122 جہلم کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

محرم الحرام کے لیے ریسکیو کی 10 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جلوس کیلئے 12 ریسکیو پوسٹیں جلوس کے ساتھ مختلف پوائنٹس پر تعینات ہیں۔ 223 ریسکیورز، 40 ریسکیو والنٹیئرز اور 17 ایمرجنسی گاڑیاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کی ہدایات کے مطابق جہلم میں 10 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس جو کہ جعفریہ امام بارگاہ سے برآمد ہو گا اور شاندار چوک، بیٹھک شیخ مراد، ٹویہ محلہ، چوک اہلحدیث، سول لائنز، امامیہ امام بارگاہ سے ہوتا ہوا بیت العباس بلال ٹاؤن میں اختتام پذیر ہوگا کے لیے ریسکیو 1122 کے جوان احسن انداز میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، دوسرا بڑا ماتمی جلوس قلعہ روہتاس میں منعقد ہوتا ہے۔

پروگرام کو پرامن بنانے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیورز مختلف کی پوائنٹس پر الرٹ کھڑے ہیں اور جلوس کے راستوں میں میڈیکل فرسٹ ایڈ مہیا کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button