جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی ماہ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری، سینکڑوں ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔

گزشتہ ماہ کل 106 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 17 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جبکہ 169 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ جرائم برخلاف مال کے 79 مقدمات درج 31 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 41 لاکھ 53 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

گاڑی چوری کے 28 مقدمات درج 5 ملزم گرفتار، 6 مقدمات ٹریس 6 عدد موٹر سائیکلز اور 1 عدد کار برآمد، 2 موٹر سائیکل چور گینگ کے 6 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 8 عدد موٹر سائیکل مالیتی 6 لاکھ 89 ہزار برآمد جبکہ 1 ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 2 عدد بھینسیں، 2 عدد چوٹیاں، 2 عدد بکرے، ٹریکٹر بیٹری 6 عدد، LED اور 1 عدد موٹرسائیکل کل مالیتی 12 لاکھ برآمد کر لئے۔

مقدمات منشیات 84 درج 84 ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس 26 کلو 286 گرام، ہیروئن 470گرام اور شراب کی 375 بوتلیں برآمد کی گئیں اور 1 شرابی گرفتار، مقدمات اسلحہ 46 درج 47 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 35 عدد، کلاشنکوف 5 عدد، رائفل 6 عدد، گن 12 بور 5 عدد اور 572 عدد راونڈز برآمد کر لئے۔

قمار بازی کے 3 مقدمات درج 14 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 1 لاکھ 30 ہزار 50 روپے، 15 عدد موبائل فونز، 1 عدد رکشہ اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 4 مقدمہ درج 4 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 51 عدد پتنگیں اور 2 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر لیں۔

کرایہ داری کے 34 مقدمات درج 80 ملزمان گرفتار، دریا پر نہانے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 18 مقدمات درج 40 ملزمان گرفتار، جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔

چالان مکمل کی شرح 65 فیصد رہی۔ محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے296 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 4211 چالان جس پر 15 لاکھ 19 ہزار 550 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 3 عدد لائسنس معطل اور3 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 3600 افراد نے استفادہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 365 سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی وخارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button