جہلم

یوم عاشور: ضلع جہلم میں موبائل فون سروس بحال

جہلم: ضلع جہلم میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے باعث بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 10 محرم الحرام (9 اگست) یوم عاشور پر بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے جس کے باعث لوگوں کی رابطوں میں دشواری کی مشکل میں کمی آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان سمیت مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے پیش نظر صبح پانچ بجے ہی موبائل فون اور موبائل انٹرنیٹ کی سروسز معطل کر دی گئی تھی جس سے عوام کا آپس میں رابطہ کے سلسلہ میں شدید مشکلات کاسامنا رہا۔

اس صورتحال کے پیش نظر عوام نے دیگر انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ایمو، واٹس ایپ اور میسنجر سے اپنے معاملات زندگی چلانے کے لیے رابطے کو بحال رکھا اس کے علاوہ پی ٹی سی ایل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز سے بھی استفادہ حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button