جہلم

کیئر ٹیکرز جہلم کے سینئر ممبر عبداللہ نیازی کی ہمشیرہ دینہ میں وفات پا گئیں

جہلم: کیئر ٹیکرز جہلم کے سینئر ممبر عبداللہ نیازی کی ہمشیرہ وفات پا گئیں، نماز جنازہ میں ممبران تنظیم اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جہلم کے سینئر ممبر عبداللہ نیازی کی ہمشیرہ وفات پا گئیں، وہ گزشتہ ایک ماہ سے علالت کی شکار تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں خانہ بوکی دینہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی جس میں چیئرمین اسفند یار اسد، علاقے کی سماجی و سیاسی شخصیات اور ممبران تنظیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button