جہلماہم خبریں

ڈیڑھ ماہ بعد ہی ڈی پی او جہلم عامر خان نیازی تبدیل، ڈاکٹر فہد احمد ڈی پی او جہلم تعینات

جہلم: ڈیڑھ ماہ بعد ہی ڈی پی او جہلم تبدیل، کیپٹن (ر) عامر خان نیازی پولیس ہیڈکوارٹر تبدیل، ڈاکٹر فہد احمد کو ڈی پی او تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد تبادلوں کا سلسلہ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اور ایک ڈیڑھ ماہ قبل ہی تعینات کئے جانے والے ڈی پی او جہلم عامر خان نیازی کو سینٹرل پولیس آفس لاہور تبدیل کر دیا گیا ہے ان کی جگہ گریڈ 18 کے ڈاکٹر فہد احمدکو نیا ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے۔

عامر خان نیازی نے ڈیڑھ ماہ کے دوران انتہائی سخت پولیس آفیسر کے طور پر اپنی پہچان کروائی اور پولیس ملازمین کے ساتھ انتہائی سخت رویہ رکھا جس کی وجہ سے محکمہ کے اندر ان کو ایک دوست مزاج آفیسر نہیں سمجھا جاتا تھا۔

ڈیڑھ ماہ تعیناتی کے دوران عامر خان نیازی نے متعدد اہلکاروں کو معمولی شکایات پر معطل یا لائن حاضر کیا، محکمانہ سخت مزاجی کے علاوہ جرائم پر کنٹرول کے حوالے سے ان کی کارکردگی کوئی متاثر کن نہ تھی اور شہرمیں درجنوں ڈکیتیاں ، چوریاں اوردیگر وارداتیں ہوئیں جبکہ منشیات فروشوں کو بھی مکمل اور کھلی چھٹی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button