جہلم

بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کے ٹیکسزعائد کرنے سے تاجر اور شہری پریشان ہیں۔ تاجر برادری

جہلم: تاجر تنظیموں کے عمائدین نے وفاقی حکومت کی جانب سے تاجروں کے بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں تاجر اور عوام 2 وقت کی روٹی بھی بمشکل کما پاتے ہیں بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کے ٹیکسزعائد کرنے سے تاجر اور شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی غریب عوام اور تاجروں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے کی بجائے ریلیف فراہم کریں تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت کی طرف سے ریلیف مل سکے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے برسراقتدار آنے سے قبل عوام کو سبز باغ دکھلائے حکمرانوں کو یہ بات زہن نشین کرنی چاہیے کہ چند ماہ کے بعد دوبارہ انتخابات ہونے ہیں اس موقع پر عوام حکمرانوں سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر عوام نے مسلم لیگ ن کو پیغام دیا ہے لیکن حکمران سمجھنے سے قاصر ہیں ، مسلم لیگ ن عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ عائد کرکے اپنا نام و نشان ختم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button