جہلم

یوم عاشورہ؛ ریسکیو1122 جہلم نے 1601 افراد کو طبی امداد فراہم کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو 1122 جہلم نے ضلع جہلم کی تمام امامبارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس ایمبولینس سمیت ایمرجنسی وہیکل تعینات کی گئیں اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں۔ یوم عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخوپورہ، چک عبدالخالق، پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں میڈیکل کور فراہم کیا۔

انہوں نے بتایا کہ 223 سے زائد اہلکاروں، ریسکیو سکاؤٹس،کئیرٹیکرز کے والنٹیئرز،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی کی ایمبولینس اور والنٹیئرز، البلال ایمبولینس سروس، میاں محمد بخش ٹرسٹ اور عبدالرزاق ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس نے ڈیوٹی سرانجام دی جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button