پنڈدادنخاناہم خبریں

جلالپور کینال میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

پنڈدادنخان: جلالپور کینال میں نہاتے ہوئے 15 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق، 15 سالہ کو موٹرسائیکل پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال کے قریب زیر تعمیر جلالپور کندوال نہر میں 15 سالہ افتخار ولد مختار نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کو اپنی مدد اپ کے تحت موٹرسائیکل پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کیا گیا جہاں پر ایمرجنسی میں ڈیوٹی ڈاکٹرز کی سر توڑ کوششوں کے باوجود بچہ جانبر نہ ہو سکا۔

للِہ جہلم روڈ زیر تعمیر ہونے کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کر شکار ہونے کے باعث بچے کو موٹرسائیکل پر پنڈدادنخان سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ للِہ جہلم روڑ پر کام کرنے والی کمپنی کو متبادل راستہ بنانے کا پابند کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button