سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں کوسڑ کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

سوہاوہ:ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں مسا فروں سے بھری کو سٹر راہگیر کو بچاتے ہو ئے کھائی میں جا گری ، ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد عورتوں سمیت کئی افراد شدید زخمی ، حادثے کے بعد علاقہ کی کثیر تعداد مو قع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں مسافروں سے بھری کو سٹر ڈو میلی سے پد ھری جا رہی تھی کہ رسولپور کے قریب اچانک سڑک پر ایک راہگیر سامنے آ گیا ، ڈرائیور جس کو بچاتے ہو ئے گاڑی بے قابو ہو گئی اور کھائی میں اُلٹ گئی۔

حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی ، حادثہ میں 65سالہ شخص شو کت سکنہ رسول پو ر مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد افراد جس میں خواتین ، مرد اور بچے بھی شدید زخمی ہو گئے ، حادثے کے فو راً بعد علاقہ کی کثیر تعداد مو قع پر پہنچ گئی، زخمی اور جاں بحق ہو نے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

پو لیس تھانہ ڈو میلی بھی موقع پر پہنچ گئی اور رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button