جہلم

جہلم کی غلاظت بھری نالیاں، مچھروں کی بہتات، ڈینگی ملیریا، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

جہلم: شہر اور گردونواح کی غلاظت بھری نالیاں، مچھروں کی بہتات ،ڈینگی ملیریا، ہیپاٹائٹس جیسی موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے شعبہ سینٹیشن کو متحرک بنانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہرو قرب و جوارکے علاقوں جن میں آفیسر کالونی، پروفیسر کالونی ، مشین محلہ، سول لائن روڈ، جادہ، مجاہدآباد، اسلام پورہ ، کریم پورہ، محمدی چوک، بلال ٹاؤن ، کالا گجراں سمیت ملحقہ علاقوں و محلوں کے گلی کوچوں کے مکینوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ شہر بھر کے نالوں و نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک مچھروں اورحشرات الارض میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ڈینگی ملیریا ہیپاٹائٹس سی اور ہیضہ جیسی موذی اور جان لیوا بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے پرزور الفاظ میں مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے لئے عملے کو من پسند علاقوں میں تعینات کرنے کی بجائے شہر کے گلی کوچوں کی نالیوں کی صفائی ستھرائی کرانے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں اور جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button