جہلم

ضلع جہلم میں یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا

جہلم: یوم آزادی کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام ضلع کی تمام تحصیلوں میں یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا۔

ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی کمشنر کامران خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے فیملی پارک میں پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے ساتھ شجرکاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا مانگی۔

اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد نے کہا کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 7 ہزار 500 پودے تقسیم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ضلع بھر میں آج کے دن 4 ہزار پودے لگائے گئے ہیں، رواں سال کی 18 جولائی سے شروع ہونے والی موسم برسات شجرکاری مہم میں اب تک 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ کے دوران 5 لاکھ 82 ہزار پودے لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے۔ ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سکولز، کالجز اور پبلک مقامات پر بھی پودے لگائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button