پنڈدادنخان

پی ٹی سی ایل کی بے حسی، ملازمین بل صارفین کو دینے کی بجائے دکانوں اور ہوٹلوں پر دینے لگے

پنڈدادنخان: پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں کی بے حسی، ٹھیکے پر رکھے گئے ملازمین بل صارفین کے گھروں میں دینے کی بجائے دکانوں اور ہوٹلوں پر دینے لگے، بروقت بل موصول نہ ہونے کے باعث اہلکار صارفین کے کنکشن کاٹنے لگے، صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ،اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میںپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پی ٹی سی ایل کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے بلوں کی تقسیم کا کام ٹھیکے پر دے رکھا ہے جوکہ بل صارفین کے گھروں میں دینے کی بجائے محلوں کے قریبی ہوٹلوں اور دکانوں پر دے جاتے ہیں جس کے باعث ماہانہ بل بروقت صارفین کو موصول نہیں ہوتے اور صارفین وقت پر بل کی ادائیگی نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل کے اہلکار صارفین کے کنکشن کاٹ جاتے ہیں، اس ساری صورت حال کے پیش نظر پی ٹی ایل صارفین نے مجبوری کے تحت دیگر نیٹ ورکس کے کنکشن لینا شروع کر دیا ہے۔

عوام نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس اہم مسئلہ پر خصوصی توجہ دی جائے اور صارفین کو گھروں پر بروقت بل پہنچانے کے موثر اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button