دینہاہم خبریں

ڈی پی او کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم کے تبادلے کا امکان، نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم ہوں گے

دینہ: ڈی پی او کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم کے تبادلے کا امکان، نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم ہوں گے، اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد تبادلوں کا سلسلہ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے اور اڑھائی ماہ قبل تعینات کئے جانے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کے تبادلے کے امکانات ہیں جبکہ ان کی جگہ نعمان حفیظ دوبارہ ڈپٹی کمشنر جہلم ہوں گے۔

نعمان حفیظ کو اکتوبر2021ء میں ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا تھا، چنانچہ وہ کم و بیش آٹھ ماہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی خدمات سرانجام دیتے رہے اور مئی 2022ء کو ان کی جگہ کامران خان کو ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات کیا گیا تھا، اب حکومت تبدیلی کے بعد نعمان حفیظ دوبارہ ڈپٹی کمشنر جہلم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے بھی تبادلے کے امکان ہیں اور اسی ہفتے نیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button