جہلماہم خبریں

پرویز الٰہی کا شکریہ جنہوں نے للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کو انتہائی اہم منصوبوں میں شامل کیا۔ فواد چوہدری

جہلم: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، جب کہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، پرویز الٰہی کا شکریہ جنہوں نے للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کو انتہائی اہم منصوبوں میں شامل کیا۔

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ذی ہوش شخص کرائم منسٹر کی حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا، میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال ہے، سیاسی جماعتیں سیاسی فریم ورک پر اکٹھی ہوتی ہیں، معاشی فریم ورک صرف کمیونسٹ نظام میں ایک ہوتا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے سربراہ شہباز شریف کا انتخابات سے انکار ہر صورت میں اقتدار سے چمٹا رہنے کی ان کی خواہش کا عکاس ہے، کل رات لاکھوں لوگوں نے لاہور جلسے میں آزادی کے خواب کی تعبیر کو حقیقی آزادی ملنے تک نامکمل قرار دیا، ملک گیر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے انشاللہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جہلم اورتحصیل پنڈدادنخان کے عوام کی طرف سے میں پرویز الہیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے للِہ جہلم ڈیول کیرج وے کو پنجاب حکومت کے انتہائی اہم منصوبوں میں شامل کیا، اور5 ارب روپے جو وفاقی حکومت نے روک دیئے تھے اب پنجاب حکومت دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button