سوہاوہ

گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر

سوہاوہ: محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں شجرکاری کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور پودے لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ہسپتال کے احاطہ میں پودے لگائے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات، ایم ایس ایجاز احمد اور پرنسپل ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین شبینہ کوثر، کالج کی طالبات اور ہسپتال سٹاف نے شرکت کی اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ ایک انتہائی گھمبیر مسئلہ ہے جس کی وجہ سے موسم میں بہت سے تغیراتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، موسم بہت گرم ہو چکا ہے اور سیلاب جیسی آفتیں آ رہی ہیں، ان سب مسائل کو کنٹرول کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ انکی حفاظت کرنا ایک اہم ذمہ داری ہے تاکہ پودا درخت بن کر ہمیں پھل، پھول اور سایہ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button