جہلم

محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم کے زیر اہتمام اکرم شہید پارک میں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

جہلم: محکمہ لوکل گورنمنٹ جہلم کے زیر اہتمام 75ویں یوم آزادی کی تقریب اکرم شہید پارک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لالہ موسیٰ اکیڈمی مجیب، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن محمد حاکم اور ایس پی انویسٹی گیشن انعم فریال تھیں، اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور سکولز کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوئے کہا کہ یومِ آزادی کا دن پورے جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا محکمہ لوکل گورنمنٹ کو اس کامیاب تقریب پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ قائد اعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیرا رہیں گے، ملک پاکستان کی ترقی اور بقاء کیلئے ہرشخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان ہمیں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اس لئے ملک پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تربنانا ہو گا۔

تقریب کے اختتام پر لوکل گورنمنٹ کی طرف سے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button