جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز، کالجز عدم تحفظ کا شکار

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز ، کالجز عدم تحفظ کا شکار ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تعلیمی داروں کے قریب ہر طرح کے ریڑھی و چھابڑی لگانے اور بیرونی دیواروں کے ساتھ پارکنگ پر پابندی عائد کرنے سے عاری، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے سکولز و کالجز کے باہر قائم خودساختہ پارکنگ ،ریڑھی بان ،چھابڑی فروش سیکورٹی رسک بن چکے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تعلیمی اداروں کے مالکان وانتظامیہ ان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے عاری ہیں۔

محکمہ تعلیم کے افسران سی ای اوز ، ڈائریکٹر کالجز تعلیمی اداروں کے باہر قائم پارکنگ اور عارضی دکانیں ختم کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے سکولز و کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت والدین کا کہنا ہے کہ ریڑھی بان ناقص وغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی رسک بنے ہوئے ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دیکھا کر رہے ہیں دوسری جانب غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات کوچھٹی کے بعد پیدل چلنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین سمیت والدین نے ارباب اختیار سے غیر قانونی پارکنگ اور ریڑھی بانوں کو تعلیمی اداروں سے دور رہنے کی ہدایات جاری کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات بغیرکسی خوف کے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button