جہلم

جہلم میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن، 310 دوکانداروں کو پونے 14 لاکھ روپے جرمانہ

جہلم: مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلع انتظامیہ جہلم کی کاروائیاں جاری، 310 دوکانداروں کو پونے 14 لاکھ روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5067 سے زائد چھاپے مار کر 310 خلاف ورزیاں پکڑی،جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 13 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے جبکہ 6 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اشیاء خورد ونوش کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button