جہلم

جہلم کی سماجی تنظیم رہبیر فاؤنڈیشن تعلیمی خدمات میں پیش پیش

جہلم: شہیدوں غازیوں کی سرزمین پر، ریسکیو 1122 کے شہید مختیار احمد جو کہ 2020 میں شہید ہو گئے تھے، شہید تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم کے رہائشی تھے آج شہید کے چار بچوں کی یونیفارم جہلم کی سماجی تنظیم رہبیر فاؤنڈیشن نے شہید کے چاروں بچوں کو ہر سال یونیفارم سکول بیگ اور شوز ایک سال میں دو دفعہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ریبر فاؤنڈیشن نے تعلیم کے لیے علاقہ کے مستحق بچوں کو کتابیں کاپیاں یونیفارم سکول بیگ سکول شوز مہیا کرتی، تنظیم کے سرپرست اعلیٰ چوہدری مطلوب حسین گجر کی کاوش سے آج 1122 کے آفس جہلم میں پنجاب ایمر جنسی سروس کے انجینئر سعید احمد کے حوالے کئے۔

رہبر فاؤنڈیشن کے فاؤنڈر ممبر نمبردار چوہدری یوسف اقبال اور چوہدری عثمان مطلوب،چوہدری یاسر حسین، اس کے علاوہ یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس کے ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان نے اپنے ہاتھ سے انجینئر سعید احمد کے حوالے کیں۔ اس موقع پر بلال رضا بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button