جہلم

ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر، پتلی تماشا کا انعقاد کیا جائے گا۔ حسن خالد وڑائچ

جہلم: محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر رفیع پیر تھیٹر کے اشتراک سے ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر/پتلی تماشا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں کالجز کی سطح پر پتلی تماشا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گورنمنٹ البیرونی کالج تحصیل پنڈ دادنخان میں 27 ستمبر 2022 جبکہ گورنمنٹ بوائز کالج تحصیل دینہ اور گورنمنٹ کالج تحصیل سوہاوہ میں 28 ستمبر 2022 کو تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے روایتی تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پتلی تماشا اور روایتی تھیٹر کے انعقاد کا مقصد عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے جو کہ مقامی اور ملکی سطح کے موضوعات اور مسائل پر کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لیے اشتراک کے فروغ کا باعث ہے۔

حسن خالد وڑائچ نے طلباء اور عوام الناس کو ان پتلی تماشا تھیٹر میں شرکت کی بھرپور دعوت دی تاکہ وہ اس معیاری اور تعمیری تفریحی سرگرمی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button