پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں عروج پر، من مانے کرائے وصول کرنے لگے

پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں عروج پر، ٹرانسپورٹروں کا مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنا اور ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے جبکہ اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ایڈیشنل آر ٹی سیکرٹری کو بڑے ٹرانسپورٹروں کی طرف سے منتھلیاں پہنچ جاتی ہیں۔

ایڈیشنل آر ٹی سیکرٹری نے فارمیلٹی پوری کرنے کے لیے کرایہ نامے تو جاری کر دیئے، کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر ٹرانسپورٹروں سے منتھلیاں وصول کی جا رہی ہیں جبکہ مقامی ٹریفک پولیس سے پوچھا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پانچ سو روپے سے اوپر جرمانہ کرنے کی اجازت نہیں ہے وہ کبھی کبھار کر دیتے ہیں جبکہ پانچ سو روپے جرمانہ ٹرانسپورٹر ایک یا دو سواریوں سے پورا کر لیتے ہیں۔

زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف مقدمہ کرنا اور گاڑی کو بند کرنا یہ اختیارات صرف اور صرف آر ٹی سیکرٹری کے پاس موجود ہیں جو اپنی تعیناتی میں آج تک کبھی بھی پنڈدادنخان میں کرائے ناموں کو چیک کرنے کے لئے آئے ہی نہیں کیوں کہ ٹرانسپورٹروں کی طرف سے منتھلیاں ان کو پہنچ جاتی ہے، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے اتنی تنگ ہے اوپر سے کرایوں کی مد میں زیادہ وصول کرنے اور ٹرانسپورٹروں کے ہتک آمیز رویے پر عوام سراپا احتجاج ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کیا سفر کرنا چھوڑ دے۔ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے مطالبہ کیا ہے ڈی سی جہلم سے کہ خدارا اس کا فوری طور پر نوٹس لیں تاکہ ٹرانسپورٹر حکومت کی طرف سے جاری کردہ کرائے وصول کریں تاکہ غریب عوام کو کسی طرف سے تو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button